Home

قرآن کو سمجھنا ضروری ہے کیونکہ یہ وحی الٰہی ہے، یعنی یہ وہ کتاب ہے جسےحضرت جبرائیل علیہ السلام، اللہ کی طرف سے، آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک لے کر آئے تھے۔ قرآن اللہ کا کلام ہے، انسانیت کے لیے ہدایت ہے۔ قرآن کریم رب العزت کا کلام ہے ۔ اس میں بہت زیادہ وزن اور اثر ہے۔ یہ اللہ کی رضا اور جنت کے حصول کا ذریعہ ہے۔ قرآن پڑھنا کسی اور کتاب کے پڑھنے کی طرح نہیں ہے، یہ اللہ کو سننا، اس کے قریب رہنا اور اس کی موجودگی کا احساس کرنا ہے، یہ عبادت کی ایک شکل ہے۔ قرآن میں جو کچھ ہے اسے سمجھنے کے لیے عربی کو اچھی طرح پڑھیں اور پھر ترجمہ پڑھیں۔ قرآن کی تلاوت تھوڑی بلند آواز سے کریں۔ جب جہنم کی ہولناکی پڑھیں تو اللہ کی پناہ مانگیں اور ڈریں۔ سوچیں ، اللہ ہمیں کیا کرنے کو کہہ رہے ہیں۔ تجزیہ کریں، کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا کیا مطلب ہے، اگر واضح نہیں تو غور کریں۔ کبھی کبھی جب آپ آیات کو دوبارہ پڑھتے ہیں تو یہ مطلب واضح ہوجاتا ہے۔ اللہ کے احکامات کو سمجھنے کے لیے ، انہیں مزید غور سے پڑھیں۔ ایک بار جب آپ سمجھ جائیں گے، تب آپ اطمینان محسوس کریں گے اور حاصل کردہ علم کو اپنی زندگی میں لاگو کرنے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ قرآن کے چار حقوق ہیں۔ (۱) قرآن کا صحیح پڑھنا۔ (۲) اس کا مطلب جاننا۔ (۳) اس پر عمل کرنا۔ (۴) اس کو دوسروں تک پہنچانا۔

Contact Us

WhatsApp: +92-322-4655866

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *